CFDs are complex instruments and come with a high risk of losing money rapidly due to leverage. 77% of retail investor accounts lose money when trading CFDs with this provider. You should consider whether you understand how CFDs work and whether you can afford to take the high risk of losing your money.

VPS ٹریڈنگ کیا ہے؟

ایک مجازی پرائیویٹ سرور، جسے عام طور پر VPS کے نام سے زیادہ جانا جاتا ہے، ایک مجازی کمپیوٹر ہے جو آزادانہ طور پر کام کرتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے ایک حقیقی کمپیوٹر کرتا ہے۔ ایک VPS کو خاص طور پر آپ کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ فراہم کی جانیوالی سیکیورٹی اور لچکداری کی وجہ سے فاریکس کے ٹریڈرز کے لئے خاص طور پر فائدہ مند ہے۔

یہ مستقل طور پر انٹرنیٹ سے جڑا ہوتا ہے، جو دونوں عمل درآمد کے عمل میں آسانی اور ایک محفوظ اور زیادہ مستحکم ٹریڈنگ ماحول فراہم کرنے میں سہولت دیتا ہے۔

رکاوٹیں جیسا کہ کمپیوٹر وائرس، کنکشن کی ناکامیاں اور بجلی کی بندش کسی ٹریڈنگ کے لئے بالکل بے حد نقصان دہ ہو سکتی ہیں، خاص طور پر مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اوقات کے دوران۔ VPS کا استعمال ان مسائل کو ختم کر سکتا ہے، جس سے یہ خودکار ٹریڈنگ کے لئے ایک مثالی تکنیکی ماحول بن جاتا ہے۔

FXTM ہمارے براہ راست اور ڈیمو دونوں اکاؤنٹس پر VPS پیش کرتا ہے، لہذا آپ اپنے ٹریڈنگ سفر میں جہاں بھی ہوں، ہم آپ کا احاطہ کرتے ہیں۔

فاریکس ٹریڈنگ کے لئے آپ VPS کیسے استعمال کرتے ہیں؟

فاریکس ٹریڈنگ کے لئے آپ VPS کیسے استعمال کرتے ہیں؟
1 فاریکس VPS استعمال کرنے کیلئے، آپ کو پہلے ایک بروکر جیسا کہ FXTM سے منظوری حاصل کرنا ہو گی، تاکہ ان کے نیٹ ورک میں شامل ہو سکیں۔
2 ایک بار جب اس کی تصدیق کر دی جاتی ہے، تو اس کے IP ایڈریس تک رسائی حاصل کر سکنے اور ایک بعید ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشن استعمال کرتے ہوئے سرور سے منسلک ہونے کیلئے آپ کو ایک صارف نام اور ایک پاس ورڈ وصول ہو گا۔
3 ایک بار VPS سے کنکشن لائیو ہو جائے، اس کے بعد آپ کو ایک ڈیسک ٹاپ ماحول میں اسی طرح کی فعالیت اور رازداری کے ساتھ بھیج دیا جاتا ہے جیسا کہ اصلی لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر ہوتا ہے۔
4 اس کے بعد آپ معمول کے مطابق اپنے ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں لاگ ان کر سکتے ہیں اور اپنی عمومی ٹریڈنگ سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔

FXTM کی مفت VPS ہوسٹنگ کے ساتھ آن لائن ٹریڈ کریں

FXTM کے ساتھ VPS پر ٹریڈنگ آپ کو 250 سے زیادہ مالیاتی انسٹرومنٹس تک 24/5 رسائی دیتی ہے، بشمول:

60+ کرنسی جوڑے

60+ کرنسی جوڑے

اشاریات

اشاریات

حصص

حصص

اشیائے تجارت

اشیائے تجارت

ٹریڈنگ کے لئے ایک VPS استعمال کرنے کے کیا فوائد ہیں؟

  • 24/7 چلتا ہے۔
  • 99.9% آپریشنل کنکشن کا وقت
  • زیادہ سے زیادہ کنکشن کی رفتار
  • غیر متوقع طور پر کنکشن کٹ، بجلی کی بندش یا سسٹم کی خرابیوں سے متاثر
  • ماہر مشیروں کا استعمال کرنے والے ٹریڈرز کے لئے موزوں
  • کم سے کم تاخیر کے ساتھ آرڈر چلانے کی اہلیت
  • دیگر مختلف آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ کام کرتا ہے
  • کھوئے ہوئے ڈیٹا کی فوری بازیابی

ایک VPS فوائد کی کثرت پیش کرتا ہے اور فاریکس ٹریڈنگ میں انتہائی کشش رکھتا ہے؛ آپ کو ایسی خصوصی خدمت پیش کرتے ہوئے ہمارا مقصد یہ ہے کہ آپ کی ٹریڈنگ کی زندگی کو آسان بنایا جائے اور آپ کو اپنے ٹریڈنگ تجربے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد کی جا سکے۔

VPS برائے MT4

MetaTrader 4 (MT4) VPS ٹریڈنگ کا باکمال ساتھی ہے۔ اسے ڈاؤن لوڈ کرنا مکمل طور پر مفت ہے اور یہ آپ کو ہر شے مہیا کرتا ہے جس کی آپ کو منڈیوں کا تجزیہ کرنے اور اپنے ٹریڈز دونوں، کو منظم کرنے کیلئے ضرورت ہو سکتی ہے۔

MT4 پلیٹ فارم پڑھنے میں آسان، متعامل چارٹس پیش کرتا ہے جو آپ کو حقیقی وقت پر مارکیٹوں کی نگرانی کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ آپ کو 30 سے ​​زائد تکنیکی اشاروں تک بھی رسائی حاصل ہو گی جو آپ کو داخلے اور اخراجی راستوں کے لئے منڈی کے رجحانات اور سگنلز کی نشاندہی کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ محفوظ، موثر ٹریڈنگ سے لطف اندوز ہونے کے لئے اسے VPS ہوسٹنگ کے ساتھ یکجا کریں

VPS برائے MT4

VPS ہوسٹنگ سوال و جواب

VPS ٹریڈنگ کے بارے میں مزید جاننے کے لئے کے متلاشی ہیں؟ مزید کوئی تلاش نہ کریں۔

سوال 1۔ مجھے ایک VPS کیوں استعمال کرنا چاہئے؟

خود کار ٹریڈنگ کے لئے VPS استعمال کرنے کے بہت سے فوائد ہیں، جیسا کہ مسلسل انٹرنیٹ کنکشن اور ایک تیز عمل درآمد کی رفتار۔ کچھ VPS سروسز انتہائی طاقتور ہوتی ہیں، جو اعلٰی CPU اور ریم کی رفتار پیش کرتی ہیں — اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک ملی سیکنڈ میں مارکیٹ کے ایونٹس پر ردعمل دے سکتے ہیں۔

سوال 2۔ فاریکس کی ٹریڈنگ کے لئے بہترین VPS کیا ہے؟

خوش قسمتی سے، MetaTrader سافٹ ویئر کو باآسانی اور ہم آہنگی سے کام کرنے کیلئے سرور کے بہت سارے وسائل کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ ٹریڈنگ کے لئے ایک اچھے VPS میں کم از کم 1 CPU، 1 GB ریم اور سرکا 25GB HHD ہونی چاہئے۔ تاہم، سرور کی تصریحات (ریم/CPU) جتنی زیادہ ہو گی اور ہوسٹ کے انٹرنیٹ کی رفتار جتنی زیادہ تیز ہو گی، عملدرآمد کی رفتار اتنی ہی تیز ہو گی۔

سوال 3۔ کیا ایک VPS قابل اعتبار ہے؟

ہاں، فرض کرتے ہو کہ آپ کسی قابل فراہم کنندہ کا انتخاب کرتے ہیں۔ تمام فراہم کنندہ برابر معیار کے نہیں ہیں۔ اگر انہیں تکنیکی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا اپنے سرورز پر دباؤ پڑتا ہے، تو VPS کی کارکردگی پر بالآخر منفی اثر پڑے گا۔ تاہم، FXTM اعلٰی خدمات کو یقینی بناتے ہوئے، دنیا بھر کے ایک سرکردہ فاریکس VPS ہوسٹ کے ساتھ اشتراک عمل کرتا ہے۔

سوال 4۔ میں FXTM کے ساتھ VPS تک کیسے رسائی حاصل کر سکتا ہوں؟

اپنے اکاؤنٹ سروس مینجر، سے رابطہ کریں، جو آپ کو مطلع کرے گا کہ اگر آپ مفت VPS رسائی کے معیار پر پورا اترتے ہیں اور آپ کو بتائے گا مزید آگے کیسے بڑھنا ہے، اگر ایسا ہوتا ہے۔

سوال 5۔ کیا میں VPS پر کئی اکاؤنٹس رکھ سکتا ہوں؟

جی، آپ کر سکتے ہیں —لیکن آپ کو آگاہ رہنا چاہئیے کہ آپ کے ماہر مشیران یا کاپی ٹریڈنگ پروگرام کے موثر طور پر چلنے کیلئے، ایک وقت میں ایک واحد اکاؤنٹ کو ایک دیئے گئے وقت میں واحد MT4 مثال سے منسلک ہونا چاہئیے۔ آپ کے متعدد MT4 مثالوں پر متعدد اکاؤنٹس چل سکتے ہیں، لیکن آپ کو اپنے مفت سرور وسائل (ریم / CPU) کی دستیابی پر غور کرنے کی ضرورت کے ساتھ، احتیاط سے انہیں ترتیب دینا ہو گا۔

FXTM اور VPS ٹریڈنگ کے ساتھ لامتناہی مواقع تلاش کریں

اگر آپ FXTM کے ساتھ VPS ٹریڈنگ کی کھوج شروع کرنے کے لئے تیار ہیں، تو اپنے وقف شدہ اکاؤنٹ سروس مینیجر سے رابطہ کریں جو مدد کرنے پر بے حد خوش ہو گا۔


اب بھی تھوڑے سے غیر یقینی ہیں؟ آپ کسی بھی سوالات کے ساتھ، جو آپ جاننا چاہیں، ہماری وقف شدہ کسٹمر سپورٹ ٹیم سے بلا جھجھک رابطہ کریں۔

4 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ کلائنٹس کی جانب سے قابل اعتماد عالمی بروکر کے ساتھ بہتر ٹریڈنگ کو دریافت کرنے کیلئے آج ہی رجسٹر ہوں۔

Scroll Top